جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان، جلسے کی اجازت نہیں ملی تو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے، حافظ نعیم

حافظ نعیم نے لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد کی شاہراہوں پر دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی۔
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت نہیں دی جا رہی، لیکن اگر انہیں جلسے کی اجازت نہ ملی تو وہ اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر بیٹھ جائیں گے۔
انہوں نے ملک کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے انتخابی نظام میں سنگین خرابیاں موجود ہیں اور خراب حالات کی وجہ سے ملک کا نوجوان باہر جانا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مسائل بہت اہم ہیں لیکن جماعت اسلامی نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی تحریک نے حکومت کو مستقل طور پر آزاد بجلی پیدا کرنے والے اداروں یعنی آئی پی پیز کو بند کرنے پر مجبور کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی : ناظم آباد اسپتال ڈرامے کا ڈراپ سین، خاتون کے حاملہ ہونے کا دعویٰ جھوٹا نکلا
حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم لیوی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس لیوی کا کسی کو علم تک نہیں تھا اور یہ بس وصول کی جا رہی تھی، جبکہ حکومت مسلسل عوام دشمن فیصلے کرنے میں مصروف ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے حکومت سے سوال کیا کہ وہ اپنے حکومتی اخراجات کم کیوں نہیں کرتی اور حکمران 1300 سی سی گاڑیاں کیوں استعمال نہیں کرتے۔
ان کا کہنا تھا کہ جن بڑے لوگوں سے ٹیکس لینا چاہیے ان سے ٹیکس نہیں لیا جاتا، بلکہ حکومت تمام ٹیکس صرف عام عوام سے ہی وصول کرتی ہے، جبکہ آج تک عوام کو بہترین ٹرانسپورٹ کا نظام بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ اگر بڑے لوگوں سے ٹیکس لیا جائے تو ملک میں پیسہ آئے گا۔ جو بجلی پیدا ہی نہیں ہو رہی، اس کی قیمت بھی غریب عوام کے بلوں میں وصول کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور حیدرآباد میں جماعت اسلامی کے دھرنے جاری ہیں اور لاہور دھرنے کے تمام شرکا پرعزم ہیں جو اپنے مطالبات تسلیم ہونے تک واپس جانے کو تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نے شروع میں رابطہ کیا تھا، جس پر انہیں آنے کا طریقہ کار بتایا گیا تھا، ہم نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے اور اب حکومت کو سمجھ آ چکا ہے کہ جماعت اسلامی مطالبات مانے بغیر جانے والی نہیں ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس احتجاج کے سلسلے میں 3 ستمبر کو بھرپور ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









