ایران کا اردن میں امریکی تنصیبات پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے جوابی حملہ

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے جزیرہ لارک پر امریکی حملے کے جواب میں اردن میں واقع 2 امریکی فضائی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔
ایران کے پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کی ایرو اسپیس فورس نے اردن میں امریکی آپریشنل کنٹرول میں کام کرنے والے 2 اہم فضائی اڈوں، شاہ حسین ایئر بیس اور الازرق ایئر بیس، کو ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کے مشترکہ آپریشن کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں امریکی ٹیکنیکل، دیکھ بھال اور جنگی طیاروں کی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ جوابی کارروائی جزیرہ لارک پر امریکہ کے حملے کا ردِعمل تھی، جس میں ایرانی فورسز کے متعدد اہلکار اور شہری شہید و زخمی ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا ایرانی جزیرے لارک پر فضائی حملہ کرکے سی مائنز بچھانے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ
فلائٹ نیویگیشن ڈیٹا کے مطابق جزیرہ لارک پر حملے کی شروعات اردن کے اڈوں کی مدد سے کی گئی تھی، جس کے بعد تہران نے اردن کو اس تنازع کے پھیلاؤ کا براہِ راست حصہ قرار دیتے ہوئے وہاں امریکی اڈوں کو ہدف بنایا۔
ایران کے جوابی حملوں کی لہر صرف اردن تک محدود نہیں رہی بلکہ پریس ٹی وی نے آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں پر میزائل باری اور قطر کے العدید ایئر بیس کے قریب دھماکوں کی خبریں دی ہیں۔
اس کے علاوہ سعودی عرب کے شہر جدہ کے ہوائی اڈے پر بھی تمام سرگرمیاں معطل کر دی گئی تھیں۔ دوسری جانب ایک امریکی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے اردن کی جانب داغے گئے بیشتر ایرانی بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا اور ایرانی حملہ تہران کی کمزور ہوتی ہوئی طاقت کا ثبوت ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










