پیر، 31-اگست،2026
پیر 1448/03/18هـ (31-08-2026م)

امریکہ کا ایرانی جزیرے لارک پر فضائی حملہ کرکے سی مائنز بچھانے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ

31 اگست, 2026 08:56

امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز میں ایران کے جزیرے خارگ کے بعد لارک جزیرے پر واقع دو راکٹ لانچرز کو نشانہ بنا کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز کے مطابق امریکی افواج نے پیر کے روز ایران کے جنوبی ساحلی جزیرے لارک جزیرے پر موجود دو ایرانی راکٹ لانچرز پر محدود  بمباری کی ہے۔

امریکی ملٹری کے مطابق یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا، جب ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے دستوں کو آبنائے ہرمز کی عالمی بحری راہداری میں راکٹوں کے ذریعے سمندری بارودی سرنگیں (سی مائنز) بچھانے کی تیاریاں کرتے دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اگر ایٹمی طاقت بن جاتا تو مشرقِ وسطیٰ اور اسرائیل تباہ ہو جاتے، امریکی صدر

سینٹکام نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ کارروائی تجارتی جہاز رانی، عام بحری عملے اور عالمی تجارت کے آزادانہ بہاؤ کو درپیش فوری خطرے کا خاتمہ کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا نے لارک جزیرے کے قریب شدید دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حملے کے نتیجے میں پاسدارانِ انقلاب کے اہلکاروں اور عام شہریوں کی شہادتیں اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔