پیر، 31-اگست،2026
پیر 1448/03/18هـ (31-08-2026م)

ایران اگر ایٹمی طاقت بن جاتا تو مشرقِ وسطیٰ اور اسرائیل تباہ ہو جاتے، امریکی صدر

31 اگست, 2026 08:44

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہرایا ہے کہ ایران کو کسی بھی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اپنے پرانے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیے جائیں گے۔ انہوں نے ایرانی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں انتہائی پرتشدد اور برے لوگ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا ایران کے خلاف مالیاتی گھیراؤ مزید سخت کرنے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو وہ اب تک انہیں استعمال کر چکا ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہوتا تو پورا مشرقِ وسطیٰ تباہ و برباد ہو جاتا، اسرائیل کا وجود ختم ہو جاتا اور اس کے بعد اگلا نشانہ امریکہ یا یورپ ہوتے۔

سابق صدر نے ایران کو ایک ناکام ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب جنگ کے آغاز میں تہران نے خلیجی ممالک کو نشانہ بنانا شروع کیا، تو وہ خود بھی کافی حیران ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شخص حیران تھا، لیکن میرے خیال میں یہ ایک طرح سے اچھی بات ثابت ہوئی کیونکہ اس کے بعد ایران نے اپنی تمام تر عالمی اور علاقائی حمایت کھو دی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔