ہمارے عزم کو مت آزماؤ ورنہ بھاری قیمت چکانا پڑے گی، ابراہیم عزیزی کا امریکہ کو انتباہ

ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین ابراہیم عزیزی نے امریکہ کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عزم کا امتحان نہ لیا جائے۔
ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین ابراہیم عزیزی نے واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے تہران کے عزم کو دوبارہ آزمانے کی کوشش کی تو اسے پہلے سے بھی زیادہ ذلت آمیز ناکامیوں اور سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا ایرانی جزیرے لارک پر فضائی حملہ کرکے سی مائنز بچھانے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ
امریکی حملے کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جوابی کارروائی تیار ہے اور امریکیوں کو خوف کے عالم میں انتظار کرنا ہوگا۔
ابراہیم عزیزی نے واضح کیا کہ کسی بھی سطح پر کیے گئے جرم کو بلا جواب نہیں چھوڑا جائے گا، اور ایران کی طرف سے دیا جانے والا جواب نہ صرف تباہ کن اور دردناک ہوگا بلکہ یہ امریکہ کی ناکامیوں کی زنجیر کو مکمل کر دے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












