ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جزیرہ خارگ کی تباہی کی اے آئی ویڈیو شیئر کر دی

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایران کے اہم معاشی مرکز جزیرہ خارگ کی تباہی کی ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) ویڈیو شیئر کر دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کردہ ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ایران کے انتہائی اہم جزیرے جزیرہ خارگ پر بمباری کی مناظر دکھائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اگر ایٹمی طاقت بن جاتا تو مشرقِ وسطیٰ اور اسرائیل تباہ ہو جاتے، امریکی صدر
اس ویڈیو میں اوپر پرواز کرتے ہوئے ایک طیارے سے جزیرے پر واقع تیل کے ذخائر اور ایک آئل ٹینکر کو شدید دھماکوں کے ساتھ تباہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ جزیرہ خارگ کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جاری جنگ سے پہلے ایران کی تیل کی کل برآمدات کا بڑا حصہ اسی جزیرہ خارگ سے منتقل کیا جاتا تھا، جس کی وجہ سے یہ علاقہ ایران کی معیشت میں ریرھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
جنگ شروع ہونے کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ بارہا اس جزیرے پر قبضہ کرنے یا اسے مکمل طور پر تباہ کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









