پیر، 31-اگست،2026
پیر 1448/03/18هـ (31-08-2026م)

ایران نے آبنائے ہرمز پر امریکی ایم کیو 9 ریپر ڈرون میزائل سے مار گرایا

31 اگست, 2026 14:46

پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے اوپر امریکہ کا طویل فاصلے تک مار کرنے والا ایم کیو 9 ریپر ڈرون میزائل سے مار گرایا۔

ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے آبنائے ہرمز کی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے امریکی طویل فاصلے کے جدید ایم کیو 9 ریپر ڈرون کو میزائل سے نشانہ بنا کر مار گرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جزیرہ خارگ کی تباہی کی اے آئی ویڈیو شیئر کر دی

آئی آر جی سی کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے ایئر ڈیفنس نے مسلسل نگرانی کرتے ہوئے امریکی ڈرون پر انتہائی سیدھا میزائل فائر کیا، جس کے بعد وہ تباہ ہو کر خلیج فارس کے پانیوں میں جا گرا۔

ایرانی انٹیلی جنس ڈیٹا کے مطابق لارک جزیرے پر حملہ کرنے والے امریکی ڈرون نے اردن کے فوجی اڈوں سے ہی پرواز بھری تھی۔

پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے واشنگٹن کی طرف سے بڑھتے ہوئے معاشی اور عسکری دباؤ کو ایک شدید اور مہلک غلطی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کی حدود پر فائر کیے جانے والے ہر ایک فائر کا جواب اس سے بھی زیادہ تباہ کن اور سخت انداز میں دیا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔