متحدہ عرب امارات میں ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

Announcement of New Petroleum Product Prices
متحدہ عرب امارات میں ستمبر 2026ء کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف اقسام کے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 38 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
ستمبر کے لیے مقرر کردہ قیمتوں کے مطابق سپر 98 پیٹرول کی قیمت 3.80 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو تقریباً 287 پاکستانی روپے بنتی ہے۔
اسی طرح اسپیشل 95 پیٹرول 3.69 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا، جس کی پاکستانی کرنسی میں قیمت تقریباً 279 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔
ای پلس 91 پیٹرول کی نئی قیمت 3.61 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو تقریباً 273 پاکستانی روپے فی لیٹر کے برابر ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ ستمبر 2026ء کے لیے ڈیزل کی قیمت 4.30 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو تقریباً 325 پاکستانی روپے فی لیٹر بنتی ہے۔
یوں متحدہ عرب امارات میں ستمبر کے دوران تمام اہم ایندھن کی قیمتیں اگست کے مقابلے میں زیادہ ہوں گی، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کے استعمال اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











