پیر، 31-اگست،2026
پیر 1448/03/18هـ (31-08-2026م)

ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، ایرانی صدر

31 اگست, 2026 14:55

ایرانی صدر نے واضح کیا ہے کہ ایران خطے میں جنگ نہیں چاہتا تاہم کسی بھی امریکی یا غیر ملکی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے قرغزستان کی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ہرگز کسی جنگ کا خواہش مند نہیں ہے۔ ہم دنیا کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، امن کے حامی ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم خاموش بیٹھ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے آبنائے ہرمز پر امریکی ایم کیو 9 ریپر ڈرون میزائل سے مار گرایا

مسعود پزشکیان نے عزم ظاہر کیا کہ اگر ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔

ایرانی صدر نے خطے کی مجموعی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام اور بے امنی کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے اور یہ تمام ممالک کے معاشی اور سیکیورٹی مستقبل کو چیلنج کر دے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ دشمن یہ بھول میں نہ رہے کہ ایران اپنی زمین، سرحدوں اور عوام کے تحفظ کے لیے چپ کر کے بیٹھے گا، بلکہ جارحیت کرنے والوں کو سبق آموز جواب فراہم کرے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔