پیر، 31-اگست،2026
پیر 1448/03/18هـ (31-08-2026م)

ایرانی افواج کا یو اے ای میں قائم امریکی ایئربیس پر خودکش ڈرونز سے حملہ

31 اگست, 2026 15:04

ایرانی فوج نے جنوبی ایران میں لارک جزیرے پر امریکی حملے کے جواب میں یو اے ای میں واقع المنہاد امریکی ملٹری ایئربیس پر خودکش ڈرونز سے کارروائی کی ہے۔

ایرانی فوج نے متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی عسکری تنصیبات پر بڑا حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی فوج کے بیان کے مطابق امارات میں واقع ‘المنہاد ایئربیس’ پر موجود امریکی فوج کے ٹھکانوں اور ان کی ہیلی کاپٹر یونٹس کو خودکش ڈرونز کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

تہران کی جانب سے اس عسکری کارروائی کو جنوبی ایران کے لارک جزیرے پر امریکی حملے کا براہِ راست اور فوری ردِعمل قرار دیا گیا ہے، جہاں دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، ایرانی صدر

المنہاد ایئربیس غیر ملکی اور امریکی فورسز کے لیے خطے میں ایک انتہائی اہم لاجسٹک، سپورٹ اور ایئر ٹرانسپورٹ کے مرکز کی حیثیت رکھتی ہے۔

ایرانی فوج نے اپنے خودکش ڈرونز کے ذریعے براہِ راست امریکی فوج کی بیرکس اور ہیلی کاپٹرز کے ہینگرز کو نشانہ بنایا، جس سے اس کارروائی کی عسکری اور سیاسی اہمیت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔

بیان کے مطابق اس حملے سے یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ وہ امریکہ کی جانب سے ملکی حدود پر کیے جانے والے کسی بھی حملے کا دائرہ کار پورے خلیجی خطے تک پھیلا سکتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔