جمعرات، 3-ستمبر،2026
جمعرات 1448/03/21هـ (03-09-2026م)

ملک میں نئے انتظامی یونٹس بنانا نہ تو کفر ہے اور نہ ہی آئین کے خلاف، مصطفیٰ کمال

02 ستمبر, 2026 08:45

مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک میں نئے انتظامی یونٹس بنانا آئین کے خلاف نہیں ہے، بلکہ یہ شق خود شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 1973 کے آئین میں موجود ہے۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے جی ٹی وی پروگرام جی فار غریدہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کی بات کرنا کوئی گناہ یا غیر آئینی عمل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کی گنجائش خود شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بنائے ہوئے آئین میں موجود ہے اور وہ اسی آئینی شق کے تحت بات کر رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ان کی مخالفت کرتے ہوئے دراصل شہید ذوالفقار علی بھٹو کے آئین کی مخالفت کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مغرب کی 5 بڑی طاقتوں نے مغربی کنارے پر اسرائیل کی نئی بستیاں بسانے کے منصوبے کو مسترد کردیا

انہوں نے سندھ کے انتظامی و مالی امور پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ حکومت کو وفاق کی جانب سے سالانہ ڈھائی ہزار ارب روپے ملتے ہیں، لیکن صوبائی خودمختاری کے نام پر وفاق کا عمل دخل ختم کر دیا گیا ہے۔

ان کے مطابق موجودہ نظام میں شدید نقائص ہیں اور یہی وہ نظام ہے، جس کی تبدیلی کے لیے وہ آواز اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر صحت کے پاس خود اسپتال چلانے کا انتظامی نظام نہیں ہونا چاہیے۔

اپنے عہدے سے استعفے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ انہوں نے استعفے سے متعلق کوئی خبر نہیں سنی اور وہ اپنے سرکاری کاموں میں مکمل طور پر مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے لوگ انہیں ان کے عہدے یا ووٹ سے نہیں ہٹا سکتے اور وہ اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔