کراچی کے موسم پر اہم پیشگوئی، بوندا باندی کے بعد درجہ حرارت کتنا رہے گا؟

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کرتے ہوئے شہر میں مزید بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔
رات گئے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ صبح سویرے شہر پر کالے بادل چھائے رہے۔
کراچی کے ناظم آباد، لیاقت آباد، اولڈ سٹی ایریا، ملیر، شاہ فیصل، کورنگی اور ڈیفنس سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے دیگر علاقوں میں بھی بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت ہوائیں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
موسمی صورتحال کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
ہلکی بارش اور بوندا باندی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے، جبکہ بادلوں کی موجودگی کے باعث شہریوں کو دن کے اوقات میں بھی نسبتاً بہتر موسمی کیفیت کا سامنا رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہنے کا مشورہ دیا ہے، خصوصاً بارش کے دوران سفر کرنے والے افراد کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










