روسی سفیر البرٹ پی خوروف کی وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی سے اہم ملاقات

اسلام آباد: پاکستان میں روس کے سفیر ایچ ای مسٹر البرٹ پی خوروف (Albert P. Khorev) نے وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران بالخصوص ریلوے اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے، باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان موجود تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔
دونوں جانب سے ریلوے کے شعبے میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے، روابط بڑھانے اور مستقبل میں ممکنہ مشترکہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان اقتصادی و تکنیکی تعاون کو وسعت دینے اور باہمی مفاد کے شعبوں میں روابط مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










