مستحق خواتین کے لیے مفت بینظیر سم حاصل کرنے کی آخری تاریخ مقرر

Benazir Income Support Program: Learn the Easiest Way to Register in the Dynamic Survey
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی مستحق خواتین کے لیے مفت موبائل سم حاصل کرنے کی آخری تاریخ 10 ستمبر 2026 مقرر کر دی گئی ہے۔ پروگرام انتظامیہ نے تمام اہل خواتین کو مقررہ تاریخ سے قبل مفت سم حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بی آئی ایس پی حکام کے مطابق پروگرام کے تحت مالی امداد حاصل کرنے والی خواتین کے لیے ضروری ہے کہ وہ 10 ستمبر 2026 تک اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے مفت ’بے نظیر سم‘ حاصل کریں۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ جن مستحق خواتین نے اب تک اپنی مفت سم حاصل نہیں کی، ان کے لیے بے نظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی قسط کی رقم کی منتقلی متاثر ہو سکتی ہے۔
بی آئی ایس پی نے مستحق خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ سہ ماہی قسط کی بلا تعطل اور شفاف وصولی کو یقینی بنانے کے لیے جلد از جلد اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفتر کا رخ کریں اور مفت سم حاصل کریں۔
حکام کے مطابق مستحقین کو سم حاصل کرنے کے ساتھ اسے اپنے متعلقہ ڈیوائس کے ساتھ منسلک اور تصدیق کرنے کا عمل بھی مکمل کرنا ہوگا، تاکہ آئندہ مالی امداد کی وصولی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔
بی آئی ایس پی انتظامیہ نے مستحق خواتین کو ’سم حاصل کریں، رقم وصول کریں‘ کے اصول پر عمل کرتے ہوئے مقررہ آخری تاریخ سے قبل تمام ضروری کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









