جمعرات، 3-ستمبر،2026
جمعرات 1448/03/21هـ (03-09-2026م)

پنجاب میں برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی لیٹ رجسٹریشن پر بڑا ریلیف

03 ستمبر, 2026 12:15

پنجاب حکومت نے شہریوں کو برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی تاخیر سے رجسٹریشن کی فیس میں بڑا ریلیف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے برتھ ڈیتھ رولز 2025 میں ترمیم کرتے ہوئے تاخیر سے پیدائش اور وفات کے اندراج پر عائد فیس معافی کی مدت میں مزید تین سال کی توسیع کردی ہے۔

نئی ترمیم کے تحت برتھ اور ڈیتھ کی مفت رجسٹریشن کی سہولت میں مزید تین سال کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد شہریوں کو تاخیر سے رجسٹریشن کرانے کی صورت میں اضافی فیس ادا نہیں کرنا پڑے گی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے فیس معافی اور اس کی مدت میں توسیع کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

حکومت کے اس اقدام کو شہریوں کے لیے اہم ریلیف قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹس مختلف سرکاری، قانونی اور دیگر اہم معاملات میں بنیادی دستاویزات کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔

فیس معافی کی مدت میں مزید تین سال کی توسیع سے شہریوں کو اپنے پیدائش اور وفات کے ریکارڈ مکمل کرانے میں سہولت ملے گی، جبکہ قانونی دستاویزات کے حصول کا عمل بھی آسان ہونے کی توقع ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔