جمعرات، 3-ستمبر،2026
جمعرات 1448/03/21هـ (03-09-2026م)

ستمبر میں بارشوں کا نیا سلسلہ، مختلف علاقوں میں تیز بارش کی پیشگوئی

03 ستمبر, 2026 13:30

محکمہ موسمیات نے ستمبر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

جڑواں شہروں اور پوٹھوہار میں آئندہ 3 سے 4 روز کے دوران وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

اسلام آباد میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے اور آج گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کے بعد متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں آج چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے، جبکہ خیبرپختونخوا، کشمیر اور شمالی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔ بارشوں کے باعث بعض علاقوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ برقرار ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ کوئنز روڈ، باغ جناح اور دیگر علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے لاہور میں آج 20 فیصد تک بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ بادلوں کی آمد کے باعث شہر میں دن کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

راولپنڈی میں تیز بارش کے بعد ضلعی انتظامیہ نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے تمام امدادی اور خدماتی اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

واسا حکام کے مطابق نالہ لئی میں پانی کی سطح کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ کٹاریاں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی میں 3 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے نشیبی علاقوں میں عملہ اور بھاری مشینری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری امدادی کارروائیاں کی جا سکیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔