جمعرات، 3-ستمبر،2026
جمعرات 1448/03/21هـ (03-09-2026م)

بلوچستان کی لوک گلوکارہ مائی صوبھائی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق

03 ستمبر, 2026 13:50

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی معروف لوک گلوکارہ مائی صوبھائی کو ڈیرہ بگٹی میں مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد نے مائی صوبھائی کو نشانہ بنایا اور ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئیں۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مائی صوبھائی کو گلوکاری کے باعث بعض افراد کی مخالفت کا سامنا تھا، تاہم ان کے قتل کی اصل وجہ کے بارے میں پولیس کی جانب سے تاحال حتمی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور قتل میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ تاحال ملزمان کی شناخت یا گرفتاری کے حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع سامنے نہیں آئی۔

مائی صوبھائی مقامی لوک موسیقی سے وابستہ تھیں اور انہیں ڈیرہ بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون گلوکارہ قرار دیا جاتا تھا۔ انہوں نے اپنی آواز اور فن کے ذریعے مقامی ثقافت اور لوک موسیقی کو نمایاں کرنے میں کردار ادا کیا۔

پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد قتل کے محرکات اور واقعے سے متعلق مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔