ستمبر 1965 کی جنگ کے چوتھے روز پاکستان کا دشمن کو منہ توڑ جواب، جوڑیاں سیکٹر پر تاریخی معرکہ

ستمبر 1965 کی جنگ کے چوتھے روز بھارتی دھمکیوں کے جواب میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ نے تاریخی دفاعی اقدامات کیے، جبکہ سیکنڈ لیفٹیننٹ شبیر شریف کی بے مثال بہادری پر انہیں ستارہ جرات سے نوازا گیا۔
ستمبر 1965 کی پاک بھارت جنگ کے چوتھے روز بھارتی وزیر خارجہ اندرا گاندھی نے دھمکی دی کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کشمیر کے تنازع کو ایک ہی بار طاقت کے ذریعے حل کرے گا۔ دوسری جانب چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی کھلی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے واضع جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔
چین کے سرکاری اخبار پیپلز ڈیلی نے لکھا کہ بھارتی افواج کی پاکستانی سرزمین میں جبری مداخلت پر پاکستان کی مسلح افواج نے اپنے دفاع میں بھارتی فوجوں کو لائن آف کنٹرول سے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے جنرل ہیڈ کوارٹرز نے تمام عسکری فارمیشنز کو بھارت کے خلاف فوری دفاعی اقدامات کا حکم دیا۔
پاک بحریہ کے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل افضل رحمان خان نے پاکستان بحریہ کے تمام بحری جہازوں کو سمندری حدود میں مکمل دفاعی پوزیشن لینے کی ہدایت کیے۔
یہ بھی پڑھیں : ستمبر 1965 کی جنگ کا تیسرا روز، پاک فوج نے چھمب سیکٹر میں 500 بھارتی فوجی جنگی قیدی بنا لیئے گئے
بھارتی بحریہ کی نقل و حمل پر نظر رکھنے کے لیے پاک بحریہ نے اپنی طویل فاصلے تک وار کرنے والی آبدوز پی این ایس غازی کو مکمل تیاری کا حکم دیا۔
پی این ایس غازی کو یہ اہم ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ بھارتی بحری جہازوں بشمول آئی این ایس میسور اور آئی این ایس دہلی سے لاحق خطرے کا رخ موڑے اور دشمن کی کسی بھی پیش قدمی کو ناکام بنائے۔
اسی دوران پاکستان ایئر فورس کی جانب سے بھارتی فضائیہ کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی تمام کوششوں کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا۔
معرکے کے دوران جوڑیاں سیکٹر میں 6 فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی ایک پلاٹون نے سیکنڈ لیفٹیننٹ شبیر شریف کی سربراہی میں تروٹی میں واقع اہم بھارتی مورچے پر جرات مندانہ حملہ کیا۔ یہ انتہائی سخت اور خونریز معرکہ تھا، جس کے نتیجے میں کئی جوان شہید ہو گئے۔
سیکنڈ لیفٹیننٹ شبیر شریف نے نہایت بہادری اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سپاہیوں کو بھارتی افواج کے نرغے سے نکالا، انہیں دوبارہ منظم کر کے پھر سے حملہ کیا اور اپنے 6 شہداء کے جسدِ خاکی اور 15 زخمیوں کو وہاں سے محفوظ نکال لائے۔
سیکنڈ لیفٹیننٹ شبیر شریف نے تیسری بار حملہ کر کے ایک بھارتی آرٹلری گن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ اس بے مثال قیادت اور جنگی صلاحیت کے اعتراف میں انہیں ستارہ جرات سے نوازا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










