زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت 133 ارب روپے کی منشیات ضبط کی جا چکی ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بتایا ہے کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت گزشتہ 2 سالوں کے دوران صوبے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی جا چکی ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ حکومت بلوچستان منشیات کے خلاف جنگ میں مکمل طور پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی نوجوان نسل کو منشیات کے مہلک ناسور سے محفوظ بنانا اور ان کا مستقبل روشن کرنا موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اسی جذبے کے تحت صوبے بھر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات کے اسمگلروں اور خریداروں کے خلاف سخت ترین آپریشنز کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سرکاری ملازمتوں کے لیے بالائی عمر کی حد میں 3 سال کی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری
سرفراز بگٹی نے بتایا کہ گزشتہ 2 برسوں کے دوران بلوچستان بھر میں کی گئی بڑی کارروائیوں میں 133 ارب روپے سے زائد کی بھاری مالیت کی منشیات قبضے میں لے کر تلف کی جا چکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کامیاب کارروائیوں کے دوران ایک ہزار 638 کلوگرام آئس یعنی کرسٹل اور 620 کلوگرام اعلیٰ معیار کی چرس قبضے میں لی گئی، جسے ضوابط کے مطابق مکمل طور پر جلایا اور تلف کیا گیا۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ گزشتہ 2 سالوں کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں بلاامتیاز کارروائیاں کرتے ہوئے 27 ہزار سے زائد غیر ملکی شراب اور بیئر کی بوتلیں اور کین بھی ضبط کر کے تلف کیے گئے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









