پاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصل

پاک فوج نے ضلع قلات میں کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے پرواکسی گروہ فتنتہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب اور مؤثر سیکیورٹی آپریشن کیا۔
یہ کارروائی علاقے میں بھارتی پرواکسی تنظیم فتنتہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق شدہ اطلاعات پر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور پسپا
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کی نشاندہی کی اور اس کی مسلسل نگرانی کرنے کے بعد سرجیکل ایکشن کا آغاز کیا۔
پاک فوج کی جانب سے کی گئی اس فوری اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 12 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ فورسز نے موقع پر ہی دہشت گردوں کے قبضے سے ملنے والے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کو بھی تلف کر دیا۔
ترجمان کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی باقی ماندہ بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کا خاتمہ یقینی بنانے کے لیے کلئیرنس اور سرچ آپریشن مسلسل جاری ہے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی ایکشن پلان کی کیبنٹ کمیٹی سے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے تحت یہ کارروائی مکمل قوت سے جاری رکھیں گے تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گردی کا مکمل صفایا کیا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









