بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی جنگی جہازوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

06 ستمبر, 2026 09:03

ایرانی پاسداران انقلاب نے خلیج فارس میں امریکی ناکہ بندی کا حصہ بننے والے امریکی طیارہ بردار جہاز اور تباہ کن گائیڈڈ میزائل بردار جہاز پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کر کے انہیں فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس شعبے نے اعلامیے میں بتایا کہ خلیج فارس میں ایرانی تجارتی اور بحری جہازوں کو ہراساں کرنے اور امریکی ناکہ بندی میں حصہ لینے والے امریکی جنگی جہازوں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

بیان کے مطابق اس میزائل حملے کے نتیجے میں امریکی ایئرکرافٹ کیریئر اور گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر دونوں شدید متاثر ہوئے اور مزید حملوں کے خوف سے اس علاقے سے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : پاسداران انقلاب کا تین امریکی جہاز اور تین تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے ڈسٹرائر اور طیارہ بردار جہاز پر ایرانی میزائل حملوں کا اعتراف کیا ہے, جو کہ دشمن کی اسٹریٹجک شکست اور ایرانی فورسز کی دفاعی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ وہ ملک کی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اگر امریکی انتظامیہ نے اپنی جارحانہ پالیسیاں جاری رکھیں تو اسے مزید تباہ کن جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فتح ایران کی غیور اور ثابت قدم قوم کا مقدر ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔