بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

پاسداران انقلاب کا تین امریکی جہاز اور تین تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

06 ستمبر, 2026 08:47

پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں ایرانی آئل ٹینکرز پر حملوں کے جواب میں تین امریکی اور تین غیر قانونی روٹ پر سفر کرنے والے  تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانے دعویٰ کیا ہے۔

ایران کی پاسداران انقلاب کی بحری فورس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے مایوس ہو کر ایران کے تین تیل بردار جہازوں پر حملہ کیا، جس سے ان کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں : خارگ جزیرے کے قریب ایرانی آئل ٹینکر پر امریکی حملہ، کئی دھماکوں کی آوازیں

اس کارروائی کے ردعمل میں پاسداران انقلاب کی بحری فورس نے آبنائے ہرمز کے غیر مجاز راستے پر سفر کرنے والے تین غیر ملکی تیل بردار جہازوں اور امریکی انتظامیہ سے منسلک تین دیگر بحری جہازوں کو نشانہ بنایا۔

پاسداران انقلاب نے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے اطراف موجود تمام بحری جہازوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی فوج کے ان دعوؤں پر بھروسہ نہ کریں کہ راستہ کھلا ہوا ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ جو بھی جہاز امریکی دعوؤں کی بنیاد پر غیر قانونی راستے سے گزرنے کی کوشش کرے گا، وہ اپنے رسک پر ایسا کرے گا اور اسے فوراً نشانہ بنایا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔