یومِ فضائیہ پر نیا اور جذباتی نغمہ ریلیز، شاہینوں کی شجاعت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین

یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ نے اپنے شاہینوں کی بے مثال شجاعت، مہارت اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک جذباتی اور لہو گرما دینے والا نیا نغمہ ریلیز کر دیا۔
پاکستان ایئر فورس نے یومِ فضائیہ کی خاص مناسبت سے ایک نیا اور حماس انگیز نغمہ جاری کیا ہے۔ یہ نغمہ پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں کی جرات، بے مثال جنگی مہارت اور وطن عزیز کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے۔ نغمے کے بول اور موسیقی اتنی اثر انگیز ہے کہ وہ ہر پاکستانی کے دل میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کر دیتی ہے۔
اس نغمے کی ویڈیو میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید جنگی حکمت عملیوں کو نہایت خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 7 ستمبر 1965: پاک فضائیہ نے ایک ہی دن میں بھارت کے 31 طیارے تباہ کر دیئے
اس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح شاہینوں نے ہر دور اور ہر محاذ پر دشمن کی چالوں کو ناکام بناتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود کو ناقابل تسخیر بنایا۔ نغمے میں پاک فضائیہ کی جانب سے دشمن کو دی گئی تاریخی اور فیصلہ کن شکستوں کو یادگار انداز میں دکھایا گیا ہے۔
نغمے کا بنیادی پیغام یہ ہے کہ مادرِ وطن کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کی قربانیاں ہی ہماری فضائی طاقت کی اصل بنیاد ہیں۔
یہ نغمہ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر اہلکار ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے 24 گھنٹے تیار اور پرعزم ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










