جماعت اسلامی کے دھرنے کے باعث سڑکوں کی بندش، عدالت کا آئی جی پنجاب اور ڈی سی لاہور کو نوٹس جاری

عدالت نے جماعت اسلامی کے دھرنے کے باعث سڑکوں کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر آئی جی پنجاب اور ڈی سی لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں جماعت اسلامی کے مال روڈ پر جاری دھرنے کے باعث سڑکوں کی بندش کے خلاف شہری درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت عالیہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب اور ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں اور ان سے 14 ستمبر 2026 تک تفصیلی جواب طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں : ریلیف نہ ملا تو دھرنوں کو حکومت گراؤ تحریک میں بدل دیں گے، حافظ نعیم الرحمان
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جماعت اسلامی نے 16 اگست سے لاہور کے مرکزی مال روڈ پر دھرنا دے رکھا ہے۔ اس دھرنے کی وجہ سے مال روڈ اور اس کے اطراف کی تمام اہم شاہراہیں اور سڑکیں بند ہو چکی ہیں، جس سے عام شہریوں، تاجروں اور مریضوں کو شدید مشکلات اور اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ آئینِ پاکستان ہر شہری اور جماعت کو پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، لیکن احتجاج کی ترغیب میں عام شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگانا یا انہیں اذیت دینا آئین کے خلاف ہے۔
درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ عام شہریوں کی سہولت کے لیے مال روڈ کے اطراف کی تمام بند سڑکیں فوری کھلوانے کا حکم دیا جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










