ریلیف نہ ملا تو دھرنوں کو حکومت گراؤ تحریک میں بدل دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو جماعت اسلامی اپنے دھرنوں کا رخ موڑ کر انہیں حکومت گراؤ تحریک میں تبدیل کر دے گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیوں اور عوامی مسائل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت کوئی بھی ادارہ صحیح طریقے سے کام نہیں کر رہا اور حکومت اپنی تمام تر ناکامیوں اور نااہلی کا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیتی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے سخت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے عوام کو فوری ریلیف نہ دیا تو جماعت اسلامی اپنے جاری دھرنوں کا رخ تبدیل کر دے گی اور ان دھرنوں کو حکومت گراؤ تحریک میں تبدیل کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیراعظم
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ملک میں صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولیات ناپید ہیں اور حکومت نے عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکا ڈالا ہوا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کا حساب مانگتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف حکومت نے عوام سے 4 ہزار ارب روپے سے زائد کی پیٹرولیم لیوی وصول کی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ شہباز شریف قوم کو بتائیں کہ یہ 4 ہزار ارب روپے کہاں استعمال ہوئے؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے بجائے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے یہ رقم خرچ کی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










