بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیراعظم

06 ستمبر, 2026 11:01

وزیراعظم نے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو مار گرانے پر فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس کی معلومات پر مبنی کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : افغان حکومت سے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، صدر مملکت

انہوں نے کہا کہ ملک کے امن اور استحکام کے خلاف دشمن کے مذموم عزائم کو مسلسل ناکام بنانے پر پوری قوم کو اپنی فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر بے حد فخر ہے۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جاری جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ مضبوطی سے کھڑی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کی پاک سرزمین سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک عزم استحکام کے وژن کے تحت تمام تر کارروائیاں بھرپور قوت اور عزم کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔