افغان حکومت سے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، صدر مملکت

صدر مملکت نے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر تعریف کی اور افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خوارج کے خلاف کی گئی کامیاب کارروائیوں پر فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدر مملکت نے ان کارروائیوں میں فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بروقت اقدامات پر کامل اطمینان کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں کا دفاع کرنا اور ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔
صدر مملکت نے افغان عبوری حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین کسی دوسرے ملک بالخصوص پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال نہ ہو۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








