امریکی فوج نے اردن کے ایئر بیس سے تباہ شدہ ہیلی کاپٹرز منتقل کرنا شروع کر دیئے، ایرانی میڈیا

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے اردن کے موفق سلطی ایئر بیس سے تباہ شدہ ہیلی کاپٹرز اور دیگر اثاثوں کی منتقلی شروع کر دی ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے اردن میں قائم اپنے موفق سلطی ایئر بیس سے ہیلی کاپٹروں کی ہنگامی منتقلی کا عمل شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے کیئے گئے حالیہ بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر امریکی فورسز اپنے دفاعی اثاثوں کو محفوظ مقامات پر شفٹ کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا آبنائے ہرمز کی بحری تجارتی گزرگاہ کو محدود کرنے کا اعلان
رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ اردن کے اس ملٹری بیس سے وہ امریکی ہیلی کاپٹرز بھی منتقل کیے جا رہے ہیں، جو ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں شدید متاثر یا تباہ ہوئے تھے۔ امریکی فوجی حکام ان ہیلی کاپٹروں اور ان کے تباہ شدہ ملبے کو مرمت اور حفاظتی اقدامات کے تحت بیس سے باہر لے جا رہے ہیں۔
ایرانی ذرائع کے مطابق پینٹاگون کا یہ اقدام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ایرانی حملوں نے اردن میں امریکی فوجی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کی وجہ سے امریکی فوج کو اپنے ہیلی کاپٹرز اور دیگر فوجی آلات کو دوسری جگہوں پر منتقل کرنا پڑ رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










