خلیج فارس پر ایرانی کنٹرول ہے، امریکی فوجی جتنا جلدی ہوسکے واپس چلے جائیں، ابراہیمی عزیزی

ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیمی عزیزی نے امریکی فورسز کو مشرقِ وسطیٰ سے بحفاظت نکلنے کی مشورہ دیا ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیمی عزیزی نے کہا ہے کہ بحری فورسز نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ خلیج فارس کی سیکیورٹی کو خود سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے جوہری پروگرام کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل بھیجنے کی قرارداد کی مذمت
انہوں نے امریکی فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ باقی ماندہ امریکی فوجی اپنا سامان بچائیں اور جتنا جلدی ہو سکے اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں اور اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت پر توجہ دیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ابراہیم عزیزی نے لکھا کہ ایرانی بحریہ نے دنیا کو ایک واضح پیغام بھیج دیا ہے کہ خلیج فارس کی سیکیورٹی اور استحکام اب صرف ایران کے ہاتھوں میں ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










