اقتصادی جنگ اور ناکہ بندی ایران کی خودمختاری پر حملہ ہے، اقوامِ متحدہ میں ایرانی مندوب

جنیوا میں ایرانی سفیر نے امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں اور بحری ناکہ بندی کو ایران کی خودمختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقِ خودارادیت پر کوئی سودے بازی نہیں ہو سکتی۔
اقوامِ متحدہ کے جنیوا دفتر اور دیگر عالمی اداروں میں ایران کے مستقل مشن کے سربراہ علی بحرینی نے ایران کے خلاف امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی یکطرفہ اقتصادی پابندیوں اور عسکری اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے انسانی حقوق کونسل کے 63 ویں سیشن کے 5 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی جارحیت اور بحری ناکہ بندی دراصل ایران کی خودمختاری اور آزادی کو نقصان پہنچانے کی ایک وسیع تر پالیسی اور حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خلیج فارس پر ایرانی کنٹرول ہے، امریکی فوجی جتنا جلدی ہوسکے واپس چلے جائیں، ابراہیمی عزیزی
سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اپنے خطاب کے اہم نکات میں علی بحرینی نے خبردار کیا کہ یکطرفہ زبردستی کے اقدامات اور پابندیاں ایک ایسی ناجائز پالیسی کے آلات ہیں، جو آزاد ممالک کی مساوی خودمختاری اور عوام کے حقِ خودارادیت کو مجروح کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف غیر قانونی فوجی حملوں، اقتصادی جنگ اور سمندری ناکہ بندی اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ امریکہ ایک خودمختار اور مضبوط قوم کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایرانی سفیر نے زور دے کر کہا کہ جینے کا حق کوئی ایسا سودا نہیں ہے، جس پر سودے بازی کی جائے، اور حقِ خودارادیت کوئی ایسی رعایت نہیں ہے، جسے طاقتور ریاستیں اپنی مرضی سے کسی کو دیں یا واپس لے لیں۔ ان دونوں بنیادی حقوق کا بلا استثنیٰ احترام کیا جانا چاہیے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










