جمعرات، 10-ستمبر،2026
جمعرات 1448/03/28هـ (10-09-2026م)

حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ

10 ستمبر, 2026 12:04

اسلام آباد پولیس نے حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد مختلف مقدمات میں مطلوب تحریکِ انصاف کے دیگر رہنماؤں کے جاری وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد تیز کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد پولیس نے مختلف مقدمات اور مظاہروں کے حوالے سے پی ٹی آئی کے دیگر اہم رہنماؤں کے پہلے سے جاری عدالتی وارنٹس پر عملدرآمد کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نومبر 2024 میں ڈی چوک احتجاج، جوڈیشل کمپلیکس اور فیض آباد پر ہونے والے مظاہروں سے متعلق درج مقدمات میں مطلوب رہنماؤں کی گرفتاریوں کے امکانات شدید ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بیرسٹر گوہر کا علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا مطالبہ

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی چوک احتجاج سے متعلق مقدمات میں جنید اکبر اور عبدالغنی کے خلاف جاری کردہ عدالتی وارنٹس پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ جوڈیشل کمپلیکس کے مقدمات میں شبلی فراز، مراد سعید اور حماد اظہر کے خلاف جاری عدالتی وارنٹس کو بھی قانون کے مطابق زیرِ عمل لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دیگر مطلوب پی ٹی آئی رہنماؤں میں زرتاج گل، عامر مسعود مغل، ڈاکٹر امجد علی اور مینا خان آفریدی شامل ہیں، جن کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فیض آباد احتجاج کے مقدمے میں علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کے خلاف بھی قانون کے مطابق عملدرآمد کا حکم دے دیا گیا ہے اور یہ تمام گرفتاریاں پرانی ایف آئی آرز کی بنیاد پر کی جائیں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔