ستمبر 1965 جنگ : سیالکوٹ محاذ پر مزید 7 بھارتی ٹینک تباہ، پاک فضائیہ نے دشمن کے جنگی طیارے مار گرائے

ستمبر 1965 کی جنگ کے 10 ویں روز پاکستانی فورسز نے تمام محاذوں پر بھارتی پیش قدمی ناکام بنا کر دشمن کو شدید نقصان پہنچایا اور کئی بہادر افسروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
10 ستمبر 1965 کی جنگ کا 10 واں دن پاک فوج کی بے مثال شجاعت، بہادری اور عظیم قربانیوں کی ایک روشن داستان ہے۔ اس روز پاکستانی مسلح افواج نے قصور اور سیالکوٹ کے سیکٹرز پر شدید جوابی حملہ کر کے بھارتی فوج کو نہ صرف پسپا ہونے پر مجبور کیا بلکہ ان کا بھاری جانی و مالی نقصان بھی کیا۔
سیالکوٹ محاذ پر پیش قدمی کی کوشش کرنے والی بھارتی فوج کے مزید 7 سینچورین ٹینک تباہ کر دیے گئے، جس کے بعد اس سیکٹر میں تباہ ہونے والے بھارتی ٹینکوں کی کل تعداد 42 تک پہنچ گئی۔
فضائی اور بحری محاذوں پر بھی پاکستان کو مکمل برتری حاصل رہی۔ پاک فضائیہ کی جانب سے دوارکا اور جام نگر کے ایئربیسز پر کیے گئے حملوں کے بعد بھارتی بحریہ شدید دباؤ کا شکار ہو گئی اور پاک بحریہ کے خوف سے بحیرہ عرب میں اپنی سرگرمیاں روکنے پر مجبور ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں : ستمبر 1965 کی جنگ کے 9ویں روز پاک فوج کی تینوں محاذوں پر بھارت کو ناقابل فراموش شکست
اس کے علاوہ لاہور سیکٹر کے قریب پاکستانی فورسز نے چھوٹے ہتھیاروں کی مدد سے دشمن کے 2 جنگی طیارے مار گرائے جبکہ ایک اور بھارتی طیارہ فضائی معرکے میں تباہ کر دیا گیا۔
وطن عزیز کے دفاع کی اس معرکے میں پاک فوج کے بہادر افسران نے جامِ شہادت نوش کیا۔ قصور سیکٹر میں آرٹلری کمانڈر بریگیڈیئر احسن راشد شامی بہادری سے دشمن کے علاقے میں داخل ہوئے اور مشین گن کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہو گئے۔ انہیں بعد میں ہلالِ جرات کے اعلا اعزاز سے نوازا گیا۔
اسی طرح قصور اور کرن سیکٹر میں لڑتے ہوئے میجر علی عابد حسین، کیپٹن محمد حمید اللہ خان، میجر شیخ ظہور الدین، لیفٹیننٹ احمد منیر احمد اور میجر شیخ مبارک علی نے بھی دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں اور تاریخ میں ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










