گوادر اور لسبیلہ میں آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام کی اختتامی تقریبات، طلبا میں سرٹیفکیٹس کی تقسیم

گوادر اور لسبیلہ میں آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کی اختتامی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبا کو سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔
گوادر کے پاک چائنا ٹیکنیشنل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ اور لسبیلہ میں آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کی پروقار اختتامی تقریبات منعقد کی گئیں۔
ان تقریبات میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ، سینیئر ماہرین، اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس انٹرن شپ کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو جدید ابلاغی مہارتوں، حقائق کی جانچ پڑتال اور عملی تجربے سے آراستہ کرنا تھا۔
گوادر میں منعقدہ تقریب میں جی او سی گوادر نے انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبا کو مبارکباد دی اور ان میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی شپ یارڈ کو کمرشل جہاز سازی کا مرکزی کردار سونپ دیا گیا، اصلاحات کا آغاز
اسی طرح لسبیلہ میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران اور مقامی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے انٹرن شپ کامیابی سے مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور ان میں اسناد تقسیم کیں۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر انٹرن شپ مکمل کرنا ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے، جس سے ان میں قومی خدمت کا جذبہ مزید بیدار ہوا ہے۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے ذریعے انہیں ملکی مسائل کو گہرائی سے سمجھنے اور جدید ابلاغی دور میں حقائق کو جانچنے کی عملی صلاحیت حاصل ہوئی ہے۔
تقریبات کے مہمانانِ گرامی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جدید تعلیم اور ہنر حاصل کر کے بلوچستان اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










