محکمہ اسکول پنجاب کا اے ای اوز کو صوبے کے تمام اسکولوں کے مکمل معائنے کی ہدایت

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کو اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام اسکولوں کے لازمی فزیکل معائنے کی ہدایت دے دی ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے اسکولوں کی حالتِ زار اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران (اے ای اوز) کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام اسکولوں کا لازمی معائنہ کریں۔
جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام اے ای اوز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اسکول وزٹ کی مکمل رپورٹس ماہانہ مانیٹرنگ ایپ پر اپ لوڈ کریں تاکہ صورتحال کی باقاعدگی سے نگرانی کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب اسمبلی کا سولر پینلز اور بیٹریز کی ری سائیکلنگ کے لیے قانون سازی کا مطالبہ
اس معائنے کے دوران اسکولوں میں تدریسی معیار، صفائی ستھرائی اور عمومی دیکھ بھال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اے ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کلاس رومز، واش رومز، گراؤنڈز، لان اور چھتوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ پنکھوں، لائٹس، سوئچز اور بجلی کی وائرنگ کی فعالیت کو چیک کریں۔
اس کے علاوہ اسکولوں میں صاف پینے کے پانی، فعال واش رومز، سکیورٹی انتظامات اور سی سی ٹی وی کیمروں کے درست کام کرنے کو یقینی بنانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
تمام چیف ایگزیکٹو افسران اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











