سعودی عرب پر حوثی حملے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مکہ معاہدے کو دفاعی اتحاد قرار دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران سعودی عرب میں حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کی سعودی عرب میں شہری و توانائی تنصیبات پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا مکہ معاہدہ ایک دفاعی اتحاد ہے اور فی الوقت اس میں توسیع کا کوئی منصوبہ زیرِ غور نہیں ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ایک حل طلب تنازع ہے، اور کسی بھی بھارتی دعوے یا ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور کشمیری رہنما یاسین ملک کی غیر قانونی قید اور ان کی بگڑتی ہوئی صحت کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے نیپال کے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان بھی روانہ کر دیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












