بدھ، 9-ستمبر،2026
منگل 1448/03/26هـ (08-09-2026م)

وزیراعظم کی سعودی عرب میں شہری و توانائی تنصیبات پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

08 ستمبر, 2026 15:18

وزیراعظم نے سعودی عرب میں شہری اور توانائی کی تنصیبات پر حوثی ملیشیا کی جانب سے کئے گئے حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ان بزدلانہ حوثی حملوں کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر شدید دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں خادم الحرمین الشریفین، سعودی ولی عہد اور سعودی عرب کے عوام کے ساتھ کامل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عباس عراقچی کا او آئی سی سے ایران پر امریکی جارحیت کا جواب دینے کا مطالبہ

وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ عام شہری آبادی اور توانائی کے اہم مراکز کو نشانہ بنانا ایک بزدلانہ اور انتہائی قابلِ مذمت فعل ہے اور اس طرح کے حملے بے گناہ انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ پورے خطے کے امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں۔

انہوں نے پاکستان کی طرف سے سعودی عرب کی سیادت، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے ان حملوں میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے بھی خصوصاً دعا کی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔