جمعہ، 11-ستمبر،2026
جمعہ 1448/03/29هـ (11-09-2026م)

ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

11 ستمبر, 2026 09:00

ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آبنائے ہرمز کے قریب ایک امریکی بغیر پائلٹ کا بحری جہاز تباہ کر دیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہُرمز کے داخلی راستے پر ایک امریکی بغیر پائلٹ کے بحری جہاز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ یہ ڈرون جہاز سیل ڈرون ایکسپلورر تھا، جو آبنائے ہرمز میں مشن انجام دے رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو

ایرانی افواج نے نے کہا کہ آبنائے ہُرمز مکمل طور پر بند اور ان کے کنٹرول میں ہے۔ اس علاقے میں دشمن کی کسی بھی جارحانہ موجودگی کو نشانہ بنایا جائے گا۔ امریکی فوج ایرانی فورسز کے مقابلے سے خوف زدہ ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔