مشرق وسطیٰ میں بحری ترسیل کے تعطل کے باعث برینٹ خام تیل 108 ڈالر پر پہنچ گیا

مشرق وسطیٰ میں بحری ترسیل میں خلل کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا، برینٹ کروڈ 108 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں بحری گزرگاہوں پر بڑھتے ہوئے حملوں اور سپلائی میں طویل المدتی خلل کے خدشات کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دنیا جلد ہی ایران کی عسکری طاقت کا ایک نیا سرپرائز دیکھے گی، ایرانی وزارت دفاع
برینٹ خام تیل کے سودے 1.05 ڈالر یا ایک فیصد اضافے کے ساتھ 108.68 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے ہیں۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 95 سینٹ یا ایک فیصد اضافے کے بعد 103.45 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یہ اضافہ اس وقت سامنے آیا ہے، جب دونوں بڑے بینچ مارک مئی کے وسط کے بعد پہلی بار ہفتے کے اختتام پر 100 ڈالر فی بیرل سے زیادہ پر بند ہونے کی راہ پر گامزن ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











