جمعہ، 11-ستمبر،2026
جمعہ 1448/03/29هـ (11-09-2026م)

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے میڈیکل کالجز کو افغان طلبہ کو نکالنے سے روک دیا

11 ستمبر, 2026 12:56

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے پنجاب کے میڈیکل کالجز کو افغان طلبہ کو نکالنے سے روک دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبہ کو نکالنے سے روک دیا ہے۔

جسٹس خالد اسحاق نے تیس سے زائد افغان طلبہ کی درخواستوں پر سماعت کی۔ اس دوران وکیل پی ایم ڈی سی نے مؤقف اپنایا کہ افغان طلبہ کے پاس درست ویزے موجود نہیں ہیں اور پوری دنیا کا اصول ہے کہ ویلڈ ویزہ نہ ہو تو کوئی نہیں رہ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ اسکول پنجاب کا اے ای اوز کو صوبے کے تمام اسکولوں کے مکمل معائنے کی ہدایت 

اس پر جسٹس خالد اسحاق نے ریمارکس دیئے کہ داخلہ دیتے ہوئے ایجوکیشن ویزا کیسے دیا تھا، اور چار چار سال ان کی زندگی کے ضائع کر کے اب واپس بھیج رہے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ طلبہ کو نکالنے سے پہلے ایک بار ان کی بات سن لینی چاہیے تھی، اور حکم دیا کہ کوئی میڈیکل کالج کسی طالب علم کو نہ نکالے گا اور نہ ہی ان کا پیپر کینسل کرے گا۔ عدالت نے کیس کی کارروائی 18 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔