میری ٹائم اصلاحات کے مثبت اثرات، بحری شعبے میں نمایاں پیش رفت

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں جاری اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں، جبکہ بحری شعبے کو قومی معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے مزید مؤثر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔
پاکستان کی بلیو اکانومی میں 100 ارب ڈالر سے زائد کی معاشی صلاحیت موجود ہے، جبکہ ملک کی بندرگاہیں سالانہ 100 ملین ٹن سے زائد کارگو ہینڈل کرنے کی استعداد رکھتی ہیں۔
پاکستان کا منفرد جغرافیائی محلِ وقوع اسے جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، چین اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط کا اہم مرکز بناتا ہے۔ اسی جغرافیائی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں کو وسعت دینے کی کوششیں جاری ہیں۔
حکام کے مطابق پاکستان مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے تجارت، شراکت داری اور طویل المدتی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے، جبکہ مؤثر حکمرانی، جدید انفراسٹرکچر اور شفاف نظام کے ذریعے میری ٹائم سیکٹر کو نئے دور سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔
طویل المدتی اصلاحات کے ذریعے پاکستان کی ساحلی پٹی کو قومی معیشت، علاقائی تجارت اور عالمی روابط کے ایک فعال مرکز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے۔
میری ٹائم اصلاحات کا دائرہ صرف بندرگاہوں اور جہاز رانی تک محدود نہیں بلکہ ان اقدامات کا مقصد بحری وسائل کو معاشی سرگرمیوں میں تبدیل کرتے ہوئے خود انحصاری اور پائیدار اقتصادی ترقی کی بنیاد مضبوط کرنا بھی ہے۔
وزیراعظم ٹاسک فورس کا 99 نکاتی میری ٹائم روڈ میپ پاکستان کے بحری وسائل کو معاشی طاقت میں تبدیل کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
میری ٹائم شعبے میں جاری اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان کو نہ صرف اپنی بحری معیشت کو وسعت دینے بلکہ عالمی بحری تجارت میں اپنا مقام مزید مضبوط کرنے کے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











