ہفتہ، 12-ستمبر،2026
ہفتہ 1448/04/01هـ (12-09-2026م)

یو اے ای میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان آرمینیا کے پہلے سفیر مقرر

12 ستمبر, 2026 13:49

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان کو آرمینیا میں پاکستان کا پہلا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔

شفقت علی خان آرمینیا میں غیر مقیم سفیر کی حیثیت سے اپنی سفارتی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ انہوں نے آرمینیا کے صدر کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط کو مزید آگے بڑھانے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان سے بھی ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور آرمینیا نے 31 اگست 2025 کو باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کیے تھے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط کے فروغ کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

شفقت علی خان کی آرمینیا میں پہلے پاکستانی سفیر کی حیثیت سے تقرری دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو ادارہ جاتی سطح پر مزید مستحکم کرنے کی اہم پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔