پنجاب بھر میں پری اسموگ انفورسمنٹ نافذ، آلودگی پھیلانے والوں پر جرمانے اور مقدمات درج

پنجاب بھر میں اسموگ کی روک تھام کے لیے جامع اقدامات شروع کر دیئے گئے، آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔
مریم اورنگزیب کے مطابق پنجاب کے اندر فضائی آلودگی اور اسموگ کے ہولناک خطرے سے نمٹنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر جامع پری اسموگ انفورسمنٹ کا موثر نفاذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر فیلڈ میں متحرک ہو چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آلودگی پر قابو پانے کے لیے صرف ایک ہی دن کے اندر صوبے بھر میں ایک ہزار 122 کلومیٹر طویل سڑکوں پر پانی کا خصوصی چھڑکاؤ کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ فضائی آلودگی اور مٹی کے ذرات کے خاتمے کے لیے 219 سڑکوں کے شولڈرز کی مرمت اور تعمیر کا کام بھی مکمل کیا گیا ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے اور ماحول کو گندا کرنے والے عناصر کے خلاف بلاتعطل سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے سرکاری اسکولوں کی خراب کارکردگی پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے انکوائری شروع کردی
مریم اورنگزیب نے کہا کہ محکمہ تحفظ ماحول اور دیگر اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 251 نوٹسز جاری کیے ہیں، 20 مختلف مقامات پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں، جبکہ ٹھوس فضلہ، پرانے ٹائر، ربڑ اور پلاسٹک جلانے پر 37 ہزار 500 روپے کے جرمانے وصول کیے گئے ہیں۔
شہروں میں سڑکوں پر تجاوزات قائم کرنے اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی تمام غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بھی زبردست کریک ڈاؤن کیا گیا، جس کے دوران 574 نوٹسز جاری کیے گئے، 45 جرمانے کیے گئے اور 23 مقدمات بھی درج کیے گئے۔
حکومت کی جانب سے سخت ڈیڈ لائنز مقرر کی گئی ہیں، جن کے مطابق 30 ستمبر کے بعد بغیر ترپال یا کور کے ریت لے جانے والی تمام ٹرالیاں سڑکوں پر آنے سے روڈ سے آؤٹ اور ضبط کر لی جائیں گی، جبکہ 10 اکتوبر کے بعد بغیر سکشن ہڈ کے چلنے والے تمام کمرشل کچنز اور شادی ہالز کو سیل کر دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے عمل کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور ساہیوال کے علاقے ہڑپہ میں دھان کی باقیات کو جلانے کے بجائے جدید بیلر مشین کے ذریعے ان کی گانٹھیں یا بیلز بنانے کا عملی ماڈل متعارف کرا دیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










