اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

حکومتی وفد کسی پروپوزل کے ساتھ آئے تو بات ہوسکتی ہے، حافظ نعیم الرحمان

19 ستمبر, 2026 14:30

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد کسی پروپوزل کے ساتھ آئے تو بات ہوسکتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے تیار نہیں، لیوی ٹیکس حکومت اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے لے رہی ہے، حکمران اپنے اخراجات میں اضافہ کرکے عوام سے قربانی مانگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات ہوئے ہمیں کہا گیا کوئی تجویز دیں، تجویز دینا ہمارا کام نہیں ہے، حکومت ہر میٹنگ میں کہتی ہے مزید 2دن کا وقت دے دیں، حکومتی وفد کسی پروپوزل کے ساتھ آئے تو بات ہوسکتی ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں لیوی کے نام پر لیا جانے والا بھتہ ختم ہو، کئی لوگوں کی پیٹرولیم سبسڈی کیلئے رجسٹریشن ہی نہیں ہوئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔