واٹس ایپ اسٹیٹس ویڈیوز کو اب ڈبل اسپیڈ سے دیکھنا ممکن؛ مگر کیسے؟ طریقہ جان لیں

واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک اور نیا فیچر متعارف کروانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
اس فیچر کی مدد سے صارفین اسٹیٹس پر شیئر کی گئی ویڈیوز کو معمول کی رفتار کے بجائے ڈبل اسپیڈ پر دیکھ سکیں گے۔ اس سے خاص طور پر ان افراد کو سہولت ملے گی جو روزانہ بڑی تعداد میں ویڈیو اسٹیٹس دیکھتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اسٹیٹس ویڈیوز کے لیے اسپیڈ کنٹرول کا فیچر متعارف کروایا ہے۔ فی الحال یہ سہولت آئی او ایس ڈیوائسز کے نئے بیٹا ورژن میں دیکھی گئی ہے۔ اس کا مقصد ویڈیو اسٹیٹس دیکھنے میں لگنے والے وقت کو کم کرنا ہے۔
نئے فیچر کو استعمال کرنا بھی کافی آسان ہوگا۔ صارف کو کسی ویڈیو اسٹیٹس کو کھولنے کے بعد اسکرین کے دائیں جانب انگلی رکھ کر دبائے رکھنا ہوگا۔ انگلی دبائے رکھنے کے دوران ویڈیو 2x رفتار سے چلنے لگے گی۔ جیسے ہی صارف انگلی اسکرین سے ہٹائے گا، ویڈیو دوبارہ معمول کی رفتار پر چلنا شروع ہوجائے گی۔
اس فیچر کے لیے کسی الگ سیٹنگ کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ نہ ہی کسی سوئچ کو آن یا آف کرنا پڑے گا۔ صرف اسٹیٹس ویڈیو کی اسکرین کے دائیں جانب انگلی رکھنا کافی ہوگا۔
واٹس ایپ اسٹیٹس میں عام طور پر تصاویر کے ساتھ ویڈیوز بھی بڑی تعداد میں شیئر کی جاتی ہیں۔ اگر کسی صارف کے کئی کانٹیکٹس نے ویڈیو اسٹیٹس لگائے ہوں تو انہیں مکمل دیکھنے میں خاصا وقت لگ سکتا ہے۔ اسی مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپیڈ کنٹرول کا آپشن متعارف کروایا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2x اسپیڈ کا یہ آپشن ہر ویڈیو اسٹیٹس پر کام کرے گا۔ صارف اپنی ضرورت کے مطابق ویڈیو کو تیزی سے دیکھ سکے گا اور پھر انگلی ہٹاتے ہی رفتار معمول پر آجائے گی۔
فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن استعمال کرنے والے آئی او ایس صارفین کے لیے سامنے آیا ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس فیچر کو عام صارفین کے لیے کب تک جاری کیا جائے گا۔ بیٹا ٹیسٹنگ کے دوران فیچر میں مزید تبدیلیاں بھی کی جاسکتی ہیں۔
اگر آزمائشی مرحلہ کامیاب رہا تو امکان ہے کہ مستقبل میں یہ سہولت واٹس ایپ کے عام صارفین کے لیے بھی دستیاب کردی جائے گی۔ اس کے بعد صارفین اسٹیٹس ویڈیوز کو کم وقت میں دیکھ سکیں گے اور زیادہ ویڈیوز آسانی سے مکمل کرسکیں گے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












