مکہ الائنس کی پیشرفت اطمینان بخش ہے، مشترکہ عسکری ہیڈکوارٹر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ترک وزیر خارجہ

ترک وزیر خارجہ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مکہ الائنس کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاعی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کام جاری ہے۔
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے میں پیشرفت جاری ہے اور ترک وزیر خارجہ نے بھی اس پر عزم کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مکہ الائنس کی پیشرفت پر ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا اپنے انٹرویو میں کہنا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا مکہ الائنس مثبت اور بہترین انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ تینوں ممالک اس دفاعی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دفاعی معاہدے کی ادارہ جاتی ساخت، سیکریٹریٹ اور عسکری ہیڈکوارٹر کے قیام پر پہلے مکمل اتفاقِ رائے ہو چکا ہے۔ مکہ الائنس کے تحت مشترکہ عسکری ہیڈکوارٹر فعال ہونے کے قریب ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دفاعی معاہدے کے تحت آپریشنل ہیڈکوارٹر کے لیے جلد عملے کی تعیناتی کر دی جائے گی۔ ترک وزیر خارجہ کا بیان پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کی عملی عسکری شراکت داری کی سمت اہم پیشرفت ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











