بیرون ملک سے لائے گئے موبائل فونز پر ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کی اجازت

Good news for people looking to buy a mobile phone
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیرون ملک سے ذاتی استعمال کے لیے لائے جانے والے موبائل فونز پر سیلز ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کی منظوری دے دی۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق اس سہولت کو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے نویں شیڈول میں ترمیم کے ذریعے شامل کیا گیا ہے۔
نئے طریقہ کار کے تحت شہری بیرون ملک سے لائے گئے موبائل فون کا سیلز ٹیکس ایک ہی وقت میں ادا کرنے کے بجائے مقررہ اقساط میں جمع کرا سکیں گے۔
تاہم ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ متعلقہ مالی سال کے اختتام سے پہلے موبائل فون پر واجب الادا پورا سیلز ٹیکس ادا کرنا لازمی ہوگا۔
یہ سہولت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (DIRBS) کے ذریعے فعال کی جائے گی۔
یہ فیصلہ پی ٹی اے کی جانب سے موبائل فونز پر ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کے پروگرام کے اعلان کے تقریباً دو ماہ بعد سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے جولائی 2019 میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے موبائل فون کی مفت رجسٹریشن کی سہولت ختم کردی تھی۔ اس کے بعد مقامی موبائل نیٹ ورکس پر ڈیوائس استعمال کرنے کے لیے متعلقہ ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی ادائیگی ضروری قرار دی گئی۔
نئے طریقہ کار سے بیرون ملک سے ذاتی استعمال کے لیے موبائل فون لانے والے شہریوں کو ٹیکس کی ادائیگی ایک ہی مرتبہ کرنے کے بجائے اسے اقساط میں ادا کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











