پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں ایک جدید ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ

ایران نے آبنائے ہرمز کے اوپر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایک اور جدید ڈرون کو جدید ائیر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے بیان کے مطابق آبنائے ہرمز کی فضائی حدود میں ایک اور جدید ڈرون کا پتہ لگایا گیا، جسے ایرو اسپیس فورس کے جدید ائیر ڈیفنس سسٹم نے تباہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : یمن بحران سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، آبنائے ہرمز پر کوئی ڈکٹیشن قبول نہیں، اسماعیل بقائی
بیان میں بتایا گیا کہ یہ کارروائی ایران کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے کنٹرول کے تحت انجام دی گئی، جس کے دوران ہدف کو کامیابی سے ملیا میٹ کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ایرانی فوج کے ائیر ڈیفنس نے اسٹریٹجک آبنائے ہرمز کے اوپر ایک امریکی ڈرون مار گرایا تھا، جس کی شناخت جنوب مشرقی ایران میں کی گئی تھی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









