کراچی میں بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل، مختلف علاقوں میں بارش

کراچی: شہر میں بارش برسانے والا نیا موسمی سسٹم داخل ہوگیا ہے، جس کے بعد مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز گلشن حدید، بھینس کالونی، رازق آباد، اسٹیل ٹاؤن اور ملیر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
دوسری جانب حیدرآباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار کردیا، تاہم بارش کے باعث بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔
حیسکو کے ترجمان کے مطابق شہر کے 99 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے، جبکہ 70 سے زائد فیڈرز تاحال معطل ہیں۔ ترجمان کے مطابق متعدد فیڈرز کو حفاظتی اقدامات کے تحت بند کیا گیا ہے۔
ادھر سجاول میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ تاہم بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










