اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

سہیل آفریدی کی لاہور آمد، شہریوں کی پریشانی پر معافی مانگنی چاہیے، پنجاب حکومت

15 ستمبر, 2026 12:46

خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے کے رویے کی وجہ سے شہری سارا دن تنگ ہوئے، انہیں عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی لاہور آمد پر حکومت پنجاب کے صوبائی وزیر اور چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو پنجاب میں داخل ہونے پر مکمل سیکیورٹی فراہم کر کے ایک ذمہ دار حکومت ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے بارہا وزیر اعلیٰ کے پی کے کے عملے اور کے پی کے حکومت سے روٹ کے بارے میں پوچھا لیکن کوئی تعاون نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : 27 ستمبر کا احتجاج، پی ٹی آئی کے کئی رہنما گرفتاریوں سے بچنے کیلئے خیبرپختونخوا منتقل

خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے کی نازیبا اور غیر پارلیمانی گفتگو کے باوجود پنجاب پولیس نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکمل سیکیورٹی فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے کے رویے کی وجہ سے شہری سارا دن تنگ ہوئے اور مریض ایمبولینسز میں پھنسے رہے، لہذا انہیں عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے اپنے گارڈز کے ہمراہ پولیس کی گاڑی پر سیر و تفریح کرنے کے بعد فٹ پاتھ پر بیٹھ گئے، جن پر عوام نے کوئی توجہ نہیں دی کیونکہ حکومت پنجاب قانون کی بالا دستی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔