بیوی کی ناراضی سے بچانے کیلئے آئی فون میدان میں!!! شادی کی سالگرہ اب فون خود یاد دلائے گا

شادی کی سالگرہ بھولنے کا بہانہ ختم ہونے والا ہے، کیونکہ ایپل آئی فون صارفین کے لیے ایک ایسا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جو اہم ذاتی تاریخیں یاد رکھنے میں مدد دے گا۔
تفصیلات کے مطابق iOS 27.2 میں آئی فون کے Call Context فیچر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، جس کے تحت فون کسی شخص کو کال کرتے وقت اس سے متعلق محفوظ اہم تاریخ کی یاد دہانی بھی دکھا سکے گا۔
اگر صارف نے اپنے شریکِ حیات کے کانٹیکٹ میں شادی کی سالگرہ درج کر رکھی ہو تو اسی تاریخ کو اس شخص کو کال کرتے وقت آئی فون کی اسکرین پر Anniversary کی یاد دہانی ظاہر ہوسکتی ہے۔
اس طرح اگر کوئی شخص شادی کی سالگرہ بھول جائے اور معمول کے مطابق شریکِ حیات کو فون کرے تو کال شروع ہونے سے پہلے ہی آئی فون اسے اہم دن یاد دلا سکتا ہے۔
اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے شادی کی سالگرہ کی تاریخ پہلے سے Contacts ایپ میں محفوظ کرنا ضروری ہوگا۔ اس کے لیے متعلقہ کانٹیکٹ کھول کر Edit، Add Date اور پھر Anniversary کا آپشن منتخب کرکے تاریخ درج کی جاسکتی ہے۔
ایپل نے iOS 27 میں Call Context کے ذریعے Birthday Reminder کی سہولت متعارف کرائی تھی، جبکہ اب iOS 27.2 میں اسی نظام کو مزید وسعت دے کر شادی کی سالگرہ کی یاد دہانی بھی شامل کی جا رہی ہے۔
نئے فیچر کی تفصیلات iOS 27.2 کے بیٹا ورژن میں سامنے آئی ہیں، اس لیے حتمی عوامی ورژن جاری ہونے تک اس میں تبدیلی ممکن ہے۔
یہ فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے مفید ہوسکتا ہے جو مصروف معمول کے باعث سالگرہ یا دیگر اہم ذاتی تاریخیں بھول جاتے ہیں۔
آئی فون میں شادی کی سالگرہ کیسے محفوظ کریں؟
شادی کی سالگرہ محفوظ کرنے کے لیے Contacts ایپ کھولیں اور متعلقہ شخص کا کانٹیکٹ منتخب کرکے Edit پر جائیں۔ اس کے بعد Add Date پر ٹیپ کریں، Anniversary منتخب کریں اور تاریخ محفوظ کردیں۔
تاریخ محفوظ ہونے کے بعد سپورٹڈ iOS ورژن میں Call Context متعلقہ تاریخ پر اس شخص کو کال کرتے وقت یاد دہانی دکھا سکے گا۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











